اسلام آباد،تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے کا تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کے روز سی ڈی اے نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق احمد اور ارشد محمود شامل ہیں پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں افراد سبزی منڈی میں مدینہ ریسٹورنٹ کے مالک تھے اور دونوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے واقعے کے بعد تاجروں نے مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جے پی روڈ بلاک کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں