سپریم کورٹ بے نظیر بھٹو قتل کیس،

پرویز الہیٰ ، پرویز مشرف اور حمید گل مرحوم کو ملزمان میں شامل کرنے کی درخواست خارج

جمعرات 28 جنوری 2016 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید قتل کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ، پرویز مشرف اور حمید گل مرحوم کو ملزمان میں شامل کرنے کی دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔ درخواست کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں مقدمے کی سماعت کی ۔اس دوران انہوں نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ کو درخواست دینے کا اختیار نہیں ہے آپ نہ تو متاثرہ فریق ہیں اور نہ ہی کسی طریقے سے آپ کا تعلق بنتا ہے آپ چاہیں تو کسی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں