پاکستان کے کرپشن انڈیکس میں بہتری کی وجہ ملک کے اداروں میں کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی ہے ‘عادل گیلانی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پاکستان کے مشیر عادل گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرپشن انڈیکس میں بہتری کی وجہ ملک کے اداروں میں کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی ہے ‘ پاکستان اس سے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے ‘ مزید کو ششیں کر نا ہو ں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ بری فوج کے سربراہ راحیل شریف اور نیب کے چیرمین کی جانب سے کرپشن کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا جو پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدگی کا عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس سے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں مزید کو ششیں کر نا ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں