افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اور ملازمت دلوانے کا الزام ‘ ایف آئی اے کا سابق ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کر نے کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 13:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور ملازمت دلوانے کے الزام میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکان پارلیمنٹ کو باجوڑ ایجنسی سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید اور سابق سینیٹر عبدالرشید کو اسلام آباد کی ایک عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے رجسٹرد مقدمے میں ملزمان پر روح اللہ اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کو پاکستانی شہریت دلوانے میں مدد کا الزام ہے ‘ دونوں ارکان نے بعد میں روح اللہ کو نادرا میں ملازمت دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں