انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کا ٹرائل ملزمان خالد شمیم اور محسن علی سے الگ کردیا

جمعرات 28 جنوری 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کا ٹرائل ملزمان خالد شمیم اور محسن علی سے الگ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزم معظم علی کو جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ ملزم کوجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے معظم علی کا دیگر دو ملزمان خالد شمیم اور محسن علی سے الگ کرتے ہوئے 10 فروری تک کیلئے اڈیالہ جیل بھجوادیا ‘ ملزم کی بریت کی درخواست بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان محسن علی اور خالد شمیم اپنے اعترافی بیانات ریکارڈکراچکے ہیں ‘ ملزم معظم علی نے اعترافی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں