سپریم کورٹ نے فلڈ کمیشن رپورٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عمل درآمد کیس نمٹا دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے فلڈ کمیشن رپورٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عمل درآمد کیس نمٹا دیا جبکہ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے بعد کمیٹی کام کررہی ہے تو معاملہ نمٹا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فلڈ کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے رپورٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم پر کمیٹی کام کررہی ہے تو معاملہ نمٹا دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں