زمین قبضہ کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 28 جنوری 2016 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیراڈائیز ہوٹل سے ملحقہ زمین پرقبضہ سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شوکت علی جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی اور اسٹینڈنگ کونسل عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ساجد کیانی سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے اس پر ایس ایس پی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فریقین کا آپس میں معاملہ ہے ۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائندگان لینڈ مافیا بن کر بیٹھے ہیں اور غاصبان قبضوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں کیا ایس ایچ او کے نزدیک دکھی انسانیت وہ ہے جو صاحب جائیداد ہے ۔درخواست گزار شوکت علی نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ اسے ایک ہفتہ تک بغیر کسی وجہ کے جیل میں رکھا گیا ۔ میری فرنیچر کی دوکان کو پولیس نے تالے لگا دیئے ۔ بعدازاں عدالت نے اسلام آباد پولیس کو انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کی۔ آئندہ سماعت اگلے ہفتے ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں