مالدیپ کی وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز ،سید طارق فاطمی سے الگ الگ ملاقات
پاکستان اور مالدیپ علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں ، دنیا مؤمون
جمعرات 28 جنوری 2016 18:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان اور مالدیپ نے سیاحت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ مالدیپ کی وزیر خارجہ دنیا مؤمون نے جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے الگ الگ ملاقات کی ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دفتر خارجہ میں مہمان وزیر کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان قریبی تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔
فریقین نے تعلقات میں پیش رفت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔ بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر غور لائے گئے ۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ نے مالدیپ کی سیاحت کی انڈسٹری کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اس شعبے میں مالدیپ سے تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔ سر تاج عزیز نے مالدیپ کے صدر کے گزشتہ سال دورہ پاکستان کے موقع پر کھیلوں ، صحت ، تعلیم اور انسداد منشیات کے شعبوں میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا ۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو عوامی رابطوں کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ فنکاروں اور دیگر شعبوں کی شخصیات کے دوروں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ مالدیپ کی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے بھی ملاقات کی سید طارق فاطمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت دستیاب مواقع کے مقابلے میں بہت کم ہیں ۔ انہوں نے معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مواصلاتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ مالدیپ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری