پاکستان کے پیداواری شعبوں میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں ، احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اعشاریے ،امن و امان کی صورتحا ل سے عالمی سطح پر پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہو اہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی وفد سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اعشاریئے اور امن و امان کی صورتحا ل سے عالمی سطح پر پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہو اہے۔وژن2025 پاکستان کے پیداواری شعبوں میں صنعت، زراعت اور معدینات میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ان کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ا ن خیالات کا اظہار ابراج گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ملک ہے جسے بین الاقوامی سطح پر اگلی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر بنانے کے لئے موجودہ حکومت برانڈ پاکستان کا اجراء کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سال دو ہزار سولہ کو پیداواری، معیاری اور تخلیقی سال بنایا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو مسابقتی برتری مل سکے۔

انہوں نے وژن2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی پچیس مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے حکومتی ، نجی اور ماہرین تعلیم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا اگلے دس سالوں میں نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی جس کے لئے بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کے لئے کے الیکٹرک کے کراچی میں تجربات سے سیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں