علماء کرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں، پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماء کرام کاکردار بہت اہم ہے ،علمائے کرام فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کریں

سینیٹ کی کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمودکی جمعیت اہلسنت کے وفد سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمودنے کہاہے کہ علماء کرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں، پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماء کرام کاکردار بہت اہم ہے ،علمائے کرام فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کریں ،جمعہ کے خطبات میں عوامی اور سماجی مسائل کو زیر بحث لائے جائے ۔

وہ جمعرات کو یہاں جمعیت اہلسنت کے نمائندہ وفد سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔جمعیت اہلسنت کے علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد نے مولانا قاضی عبدالرشید صدر سپریم کونسل جمعیت اہلسنت کی سربراہی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات کی اور انہیں جمعیت کے زیر اہتمام اکتیس جنوری کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے علماء کرام کے دینی اور ملی کردار کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں ۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان میں امن کے قیام اور پاکستان کے استحکام کے لیے علماء کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ وہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردار اداکریں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوامی اور سماجی مسائل کو زیر بحث لائیں ۔اس موقع پر جمعیت اہلسنت کے رہنماء مولانا ادریس حقانی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ، مولانا سید قوی اﷲ شاہ ،مولانا ضیاء الحق حقانی ،مفتی عطاء اﷲ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں