ٹی ڈیپ ،ای او بی آئی ،پی آئی اے سکینڈل پیپلز پارٹی کی جمہوری روایات کا منہ بولتا ثبوت ہے،سکندر بوسن

پیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے تو کرپشن اور بدانتظامی کی سواہ کچھ نظر نہ آئے گا،حج اور عمرہ جیسے مقدس فرائض کو بھی نہ بخشا گیا،وفاقی وزیر کا بیان

جمعرات 28 جنوری 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فورڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکند ر حیات بوسن نے کہا کہ ٹی ڈیپ ،ای او بی آئی ،پی آئی اے سکینڈل پیپلز پارٹی کے جمہوری روایات کا منہ بولتا ثبوت ہے پیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے تو کرپشن اور بدانتظامی کی سواہ کچھ نظر نہ آئے گاگذشتہ دور حکومت میں حج اور عمرہ جیسے مقدس فرائض کو بھی نہ بخشا گیا۔

(جاری ہے)

حج سکیم بدترین کرپشن کی اعلی مثال ہے جمعرات کو وزارت سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شفافیت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جب حکومت سنبھالی تو معیشت بدحالی کا شکار تھی اور امن و امان کی حالت بدترین تھی۔ہمارے اقدامات سے معاشی حالت سنبھالی اور امن و امان میں بہتری آئی۔بین القوامی اداروں کی رپورٹ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہاپیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے تو کرپشن اور بدانتظامی کی سواہ کچھ نظر نہ آئے گا۔امید کرتا ہو کہ کرپشن کی خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔شہزاد

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں