ڈاکٹر عاصم نے کراچی سٹاک ایکسچینج میگا سکینڈل سے بھی پردہ اٹھا دیا

2008-09ء میں کراچی سٹاک ایکسچینج کے کریش میں جے ایس گلوبل گروپ کے جہانگیر صدیقی نے 17کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم کمائی نیب نے اسٹاک ایکسچینج، نیشنل کلےئرنگ کمپنی، سی ڈی سی اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 20:45

ڈاکٹر عاصم نے کراچی سٹاک ایکسچینج میگا سکینڈل سے بھی پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے میگا سکینڈل سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔اس بڑے ہیر پھیر میں جے ایس گروپ کے جہانگیر صدیقی کو17کروڑ ڈالر کا فائدہ پہنچا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور شریک ملزمان سے تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ2008-09ء میں کراچی سٹاک ایکسچینج کے کریش میں جے ایس گلوبل گروپ کے جہانگیر صدیقی نے خوب ہاتھ رنگے اور17کروڑ ڈالر(18ارب روپے) سے زیادہ رقم کمائی۔

انہوں نے دھوکہ دہی،فراڈ سے حصص کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا۔اعداد وشمار میں ردوبدل کیا اور جے گروپ کے فیملی ممبران کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا جبکہ جے ایس گروپ کے اور اقدام سے عام افراد سرکاری اور نجی کمپنیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

نیب نے اس سکینڈل کے انکشاف کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نیشنل کلےئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ سی ڈی سی اور سیکورٹی ایکسچینج کمپنی آف پاکستان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج،نیشنل کلےئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،میسرز جے ایس گلوبل اور میسرز عزیز فدا کو نوٹس جاری کرکے ٹریڈنگ اور مارکیٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ2006ء میں سٹاک مارکیٹ سے قبل تاریخ کے بدترین کرپشن ہونے سے سرمایہ کاری کے 1300ارب روپے ڈوب گئے تھے۔(ولی)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں