سرکاری ونیم سرکاری اداروں سے فراڈ کرنیوالی ٹی این اے کمیونیکیشن کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے نے ثاقب سلیم بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،سرکاری اداروں کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی

جمعرات 28 جنوری 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے تشہیری مہم و دیگر پروگرامز کیلئے لاکھوں روپے کافراڈ کرنے والی ٹی این اے کمیونیکیشن اسلام آباد کے ریجنل آفیسر کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے ۔ مذکورہ کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 8 درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی این آئی کمیونیکیشن جو کہ ملک بھر میں میڈیا میں اشتہارات سمیت تشہیری مہم چلا رہی ہے ان کے اسلام آباد دفتر کے آفیسر ثاقب سلیم بیگ نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے عرصہ تین ماہ کیلئے ایک اتھارٹی لی تھی مگر تین ماہ کے بعد ملزم نے سرکاری لیٹر کو جعل سازی سے ٹمپرڈ کرکے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اپنا کام جاری رکھا اس حوالے سے ثاقب سلیم بٹ نے جعل سازی سے نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن سے اشتہارات کی مد میں لاکھوں روپے کا جعلی کاروبار کیا ایف آئی آر کے مطابق ایک سرکاری ادارے کے ساتھ فراڈ کرکے نقصان پہنچانے کی مد میں ملزم ثاقب سلیم بٹ کیخلاف زیر دفعات 420,468,471,409اور 109 پی پی سی لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرکاری ادارے نیشنل ٹریننگ ووکیشنل کے ان افسران کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے لاکھوں روپے دینے سے قبل پی آئی ڈی سے سرکاری لیٹر کی تصدیق کیوں نہ کرائی آن لائن نے موقف جاننے کیلئے ٹی این آئی کمیونیکیشن کے ہیڈ آفس کراچی میں محی الدین نامی شخص سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ثاقب بٹ کا کنٹریکٹ نمبر ان کے پاس موجود نہیں تاہم وہ جلد تلاش کرکے کال کرینگے جو کہ اب تک ٹی این آئی کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہ آسکا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں