پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں، خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے
مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون کاٹی وی انٹرویو،پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
جمعرات 28 جنوری 2016 21:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں۔ وہ جمعرات کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید پاکستانی سیاحوں کی آمد کے خواہاں ہیں، مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50 سال ہو گئے ہیں، وزیر خارجہ مالدیپ نے کہاکہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور اہم شخصیتوں کے ساتھ ملاقات میں مالدیت کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر عملدرآمد پر بات چیت ہوئی ہے۔(جاری ہے)
دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں مالدیپ کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کی عمارت کی تعمیر کیلئے پاکستان کے تعاون کے شکرگزار ہیں،2004ء کے سونامی اور پچھلے سال پانی کے بحران میں پاکستان نے بھرپور مدد کی ہے۔
دونیا مامون نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مالدیپی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے کا دین ہے، اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ منسلک نہ کیا جائے، دہشت گردی کے لئے مذہب کے نام کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اس جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے متمنی ہیں، پاکستان نے اس سلسلے میں بہت مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ دونیا مامون نے کہاکہ مالدیپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کرتا ہے اور بہتر تعلقات کی پالیسی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ مالدیپ کے صدر نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر فیصل وائوڈا نے ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
ایوان بالا میں انتخابات (ترمیمی) بل 2024 پیش کر دیا گیا
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تربیتی کورس (سی پی ڈی) اور ایک روزہ ..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد
پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران 2 فیصد کمی
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
البرکہ بینک کے وفد کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس کا دورہ
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
قومی اسمبلی،(ن)لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات