ازبکستان پاکستان کی اقتصادی راہداری کے پروگرام سے مستفید ہونا چاہتا ہے ،گوادر میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں

ازبکستان کے سفیر کی وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 21:13

ازبکستان پاکستان کی اقتصادی راہداری کے پروگرام سے مستفید ہونا چاہتا ہے ،گوادر میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین سیف الدین قریشی کی ازبکستان کے اسلام آباد میں تعینات سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور از بکستان کی مصنوعات کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں ازبک سفیر نے کہاکہ ازبکستان اپنی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لئے پاکستان کی اقتصادی راہداری کے پروگرام سے مستفید ہونا چاہتا ہے اور گوادر میں بھی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔

اس سلسلے میں ازبکستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش مند ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان رابطے سنٹرل ایشیاء کے باقی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں