سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ کے کھوکھلے ،اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی ناقص،صورتحال سے طلبا،اساتذہ اور والدین خوفزدہ

چھوٹی موٹی باتوں پر تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں ، دہشت گردی کے خوف سے صوبے ایسے فیصلے نہ کریں ، یہ مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب میں سکولوں کی بندش کی مخالفت

جمعرات 28 جنوری 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد اور پنجاب میں سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ کے اعلانات تو بڑے بڑے ہیں مگر اسلام آباد کی تاحال سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے، وفاقی تعلیمی اداروں کی حفاظت کے ذمہ دار تاحال لاپرواہ ہیں، اس صورتحال نے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوبتایا گیا کہ سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ نے بڑے بڑے اعلانات کئے مگر حقیقت میں انتظامات کچھ بھی نہیں کئے، تاحال اسلام آباد اور پنجاب سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، اس صورتحال نے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب میں سکول بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی موٹی باتوں پر تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں ہیں، دہشت گردی کے خوف سے صوبے ایسے فیصلے نہ کریں کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، پنجاب حکومت کے سکول بند کرنے کے فیصلے کی سخت مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے سکول بند کرنے کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں چھٹیاں سرد موسم کی وجہ سے کی گئیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خطرات کا بھی اعتراف کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں