وزیر اعظم نواز شریف چوہدری نثار اور خورشید شاہ کے درمیان تلخی ختم کرا دیں گے

محمد زبیر چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے۔نجکاری کمیشن کے سربرا ہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 11:53

وزیر اعظم نواز شریف چوہدری نثار اور خورشید شاہ کے درمیان تلخی ختم کرا دیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھنے والی حالیہ تلخی کو ختم کرا دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات کرکے اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حالیہ تلخی کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی پرنجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز کرتے رہے۔ تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اپنی وزارت کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور ان کا رکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں