پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ،دانش کنیریا

جمعہ 29 جنوری 2016 12:29

پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ،دانش کنیریا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) فکسنگ کے الزام میں پابندی کا شکار دانش کنیریا نے کہاہے کہ پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ‘ میرا بھگوان پر بھروسہ ہے ‘ ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہونگا ‘ میرے خلاف بنائی گئی گندی فضا ختم ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کو 2012 میں فکسنگ کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کو ترغیب دلانے کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا دی گئی جس کیلئے کسی کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔

ایک انٹرویو میں دانش کنیریا نے کہاکہ مجھے بھگوان پر پورا بھروسہ ہے کہ میں ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہوں گا اور میرے خلاف بنائی گیا گندی فضا ختم ہو گی۔کنیریا کے مطابق ان کا جرم ابھی تک عدالت میں ثابت کرنا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ان پر تاحیات پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کنیریا پر الزام ہے کہ انھوں نے ایسیکس کاوٴنٹی میں ساتھی کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ کے لیے اکسایا ہے۔

کنیریا کے مطابق ویسٹ فیلڈ کی گواہی پر انگلینڈ کے بورڈ نے مجھ پر تاحیات پابندی عائد کی لیکن اس کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہیں ہے، کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے، کیا ایسیکس پولیس نے مجھے شفاف قرار دیتے ہوئے جانے کی اجازت نہیں دی تھی ۔کنیریا کا کہنا تھا کہ انھیں انگلینڈ کے عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے لیکن یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ہے جو میرے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جس کے باعث مجھے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں