نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے وزیر اعظم بزنس لون سکیم کے تحت اب تک 6 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے وزیر اعظم بزنس لون سکیم کے تحت اب تک 6 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ این بی پی کے شعبہ کیش مینجمینٹ کے سربراہ ارتضیٰ کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک کی جانب سے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت 7 ہزار سے زائد افراد کو قرضہ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ بینک سکیم کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چھ فیصد کی شرح سود پر قرضہ دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت چھ فیصد کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکیم کامیابی سے جاری ہے۔ ارتضیٰ کاظمی نے کہا کہ اس وقت ہمیں مستحکم اقتصادی ترقی کے چیلینج کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت قرضوں کی وصولیوں اور ٹیکس کے نظام میں توازن قائم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ پائیدار اقتصادی شرح نمو کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں