بیرونی دورے : وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو نظر اندازکردیا

جمعہ 29 جنوری 2016 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اگرچہ وفاقی کابینہ ملک میں بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے تاہم وزیر اعظم اپنی حکومتی پالیسیوں کی وضاحت اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حاضر ہونے کے لئے دستیاب نہیں ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم بیرون ملک دوروں پر ہیں اور لک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں ایسے میں سیاسی جماعتیں قومی ایکشن پلان پر بلیم گیم میں ملوث ہیں جس پر ایک سال قبل ساری سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشاورت مباحثے اور اہم فیصلوں سے قبل اتفاق رائے پارلیمانی جمہوریت کا خاصہ ہیں سیاسی زبان میں اسے اجتماعی ذمہ داری کہا جاتا ہے تاہم وزیر اعظم گزشتہ چھ ماہ سے کابینہ کا اجلاس نہیں بلا سکے ہیں ۔

(جاری ہے)

1973 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بھی ہر تین ماہ میں بلایا جانا ضروری ہے تاہم وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی درخواستوں کے باوجود بھی گزشتہ 9 ماہ سے یہ اجلاس نہیں بلایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں