یکم فروری سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان

اوگرا نے قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی

جمعہ 29 جنوری 2016 12:46

یکم فروری سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) یکم فروری سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان ہے ، آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے ، قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم سے حتمی منظوری لینے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 7روپے 56پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 7روپے 36پیسے،ہائی اوکٹین 10روپے 15پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8روپے 17پیسے فی لیڑکم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزارت پٹرولیم منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جس کے بعد وزیرخزانہ قیمتوں میں کمی کی وزیراعظم سے منظوری لیں گے اور یکم فروری سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں