حکومتی پالیسیوں کے سبب پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نو گو ایریا نہیں رہا،ایس ایم منیر
جمعہ 29 جنوری 2016 12:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نو گو ایریا نہیں رہا جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھا ہے۔سرمایہ کاری کی فضا بہتر ہونے سے پاکستان میں کام کرنے والی سینکڑوں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنے کاروبار کو توسیع دے رہی ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی جا رہی ہے جسکا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے کی کمی سے اقتصادی سرگرمیاں اور برامدات بڑھینگی جبکہ ایل این جی اور دیگرمنصوبوں پر پیش رفت اطمینان بخش ہے جس سے توانائی بحران حل کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
ایس ایم منیر نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے دنیا بھر میں ملک کا امیج بہتر بنایا ہے ،خواتین کو قومی دھارے میں لانے میں بہتر پیش رفت کی ہے جبکہ یوتھ لون سکیم میں پچاس فیصد قرضے خواتین کو دے کر روشن مثال قائم کی گئی ہے۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کی جانب سے چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کی مظہر ہے پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جا رہے ہیں جس سے خطہ کی مجموعی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ 2017 تک نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرنے سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ادھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ملک کی اس ناسور سے جان چھوٹ جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اب جی ڈی پی میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی کو ترجیح دینے کا وقت آ گیا ہے جسکے لئے اصلاحات، نجکاری، ٹیکس ریفارمز، ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی اور دیگر معاملات پر توجہ دی جائے جس میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم