نیپرا نے شمسی بجلی پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک میگاواٹ کا پیداواری لائسنس جاری کر دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) نیپرا نے شمسی بجلی پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک میگاواٹ کا پیداواری لائسنس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیپرا ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک میگاواٹ بجلی کا پیداواری لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جنریشن لائسنس شمسی بجلی پیدا کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے، لائسنس تین سال کیلئے جاری کیا گیا، لائسنس 27جنوری 2019ء تک کارآمد ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں