پی کے 68 کے حوالے سے انتخابی عذرداری سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج

سپریم کورٹ نے کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 68 کے حوالے سے انتخابی عذرداری سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا ۔ جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حلقہ سے کامیاب ہونے والے امیدوار جاوید اکبر کی جعلی دستاویزات ثابت ہونے پر تاحیات نااہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گذار کی جانب سے ایڈووکیٹ منیر پراچہ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو تاحیات نااہلی کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ پہلے اس امر کا جائزہ لے کہ ان کے مؤکل پر تاحیات نااہلی کا اطلاق ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ عدالت کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد جعلی دستاویزات کی وجہ سے جاوید اکبر کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے ان کی اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر کیس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ سنائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں