سی سی پی کا قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون ملتان چیمبر آف کامرس میں سیمینار کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا
جمعہ 29 جنوری 2016 19:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون کے سلسلے میں ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمینار منعقد کیا گیا۔اس سیمینار کے ساتھ ہی سی سی پی کے قومی روڈ شو کا اختتام ہو گیا ہے۔ 4 دسمبر 2015 سے شروع ہونے والے قومی روڈ شو کے سلسلے میں سی سی پی کی ٹیم نے چئیر پرسن ودیعہ خلیل اور ممبران شہزاد انصر اور اکرام الحق کی سر براہی میں چاروں صوبوں کے 22 شہروں کا دورہ کر کے وہاں کے چیمبرز آف کامرس اور اہم ٹریڈ ایسوسی ایشنز میں کامیاب سیمینارزمنعقد کیے تاکہ کمپیٹیشن قانون سے متعلق آگاہی پیدا ہو سکے۔
بزنس کمیونیٹی کی حمایت کے ساتھ اور چیمبرز آف کامرس کی جانب سے فوکل پرسنز کی تعیناتی سے سی سی پی نے اس روڈ شو کے اہم مقاصد کو حا صل کر لیا ہے۔(جاری ہے)
ان سیمینارزکے شرکاء میں چھوٹے بڑے کاروبار کے حامل کاروباری افراد،کارپوریٹ ادارے،قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمایندے شامل تھے۔ ملتان چیمبرکے سیمینار کے شرکاء میں ملتان چیمبر کے سابقہ صدر خواجہ محمد یوسف ، سی سی پی ممبران شہزادا نصر، اکرام الحق قریشی ،سی سی پی ڈائریکٹر ز اسفند یار خٹک،،عمیر جاوید، اکرام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور بزنس کمیو نٹی کی کثیرتعداد شامل تھی۔
خواجہ محمد یوسف نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کے انعقاد پر سی سی پی کا شکریہ ادا کیا او ر کہا کہ معیشت کے فروغ کے لیے مسابقتی کاروباری ماحول بہت اہم ہوتا ہے تا کہ سرمایہ داروں کا اعتماد بحال رہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سی سی پی کاکردار بہت اہم ہے۔ شہزادا نصر،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون کے سلسلے میں سی سی پی نے طے شدہ اہداف کو حاصل کرلیاہے جس کا کریڈٹ بزنس کمیو نیٹی کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کے سی سی پی کاروباری برادری کی حمایت سے مستقبل میں بھی کمپیٹیشن قانون سے متعلق اپنی آگاہی مہم جار ی رکھے گی۔ اکرام الحق قریشی،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کمپیٹیشن ایکٹ 2010کے چیدہ چیدہ نکات کی وضاحت کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کمپیٹیشن مخالف عمل جیسا کہ بالادستی کا غلط استعمال اور گٹھ جوڑ نہ صرف صارفین کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ قومی خزانے کے لیے بھی مالی نقصان کا باعث ہیں۔انہوں نے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مرجرز یا کمپیٹیشن قانو ن سے متعلق کسی بھی مشورہ کے لیے وہ سی سی پی کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ شہزادا نصر،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں سی سی پی کے آفس آف فیئر ٹر یڈ پر روشنی ڈالی اور کہا کے دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر حریف کاروبار ی اداروں اور صارفین دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔سیمینارکے شرکاء نے کمپیٹیشن سے متعلقہ اہم معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار کی ترقی کے لیے کمپیٹیشن کمپیشن سے راہنمائی کی درخواست کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی لالہ صغیر انتقال کر گئے
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمر بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
خیبر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری
مقامی ہوٹل سیل کرنے کے خلاف درخواست میں ڈی ایم اے سے جواب طلب
ٹیکنالوجی کے جدید دور نے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیاہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ..
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ کئے گئے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمر بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں
ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنزاورکوآرڈینیشن ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت