مولانا عبد العزیز کے خلاف ایک اور مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں دو مختلف درخواستیں جمع ، ریاستی اداروں پر الزامات اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جمعہ 29 جنوری 2016 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف ایک اور مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں دو مختلف درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔درخواستوں میں مولانا عبد العزیز پر ریاستی اداروں پر الزامات اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیاہے،جمعہ کو سماجی کارکن خرم ذکی نے مولانا عبد العزیز کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لال مسجد کے سابق خطیب نہ صرف اپنی تقریریوں کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں جبکہ ریاستی اداروں پر بھی مختلف قسم کے الزامات لگا کر ان کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ درخواست گزار نے مولانا عبد العزیز کے خلاف انسداد دہشت گردی اور تحفظ پاکستان ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔ دوسری درخواست جبران ناصرکی نامی شخص کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں مولانا عبد العزیز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں