اسلام آباد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد اور ایک سہولت کار گرفتار

دہشتگرد اسلام آبا د میں دہشتگردی کا منصوبہ رکھتے تھے ، ایک کا تعلق فاٹا اور ایک کا راولپنڈی سے، حسا س اداروں نے ملزمان کوتحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا

جمعہ 29 جنوری 2016 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ٹین میں حساس اداروں کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین حساس اداروں کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیاگیا، دونوں دہشت گرد3روز قبل پارہ چنار سے اسلام آباد پہنچے تھے گرفتار دہشت گرد کسی بڑے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے اسلام آباد آئے تھے ایک دہشت گرد کا تعلق فاٹا سے اور دوسرے کاتعلق راولپنڈی سے ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ مزید تحقیقات کیلئے تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں