پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ان کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی،ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا
مسلم لیگ (ن) کے رہنمامشاہد اﷲ خان کی سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 29 جنوری 2016 21:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ملازمین کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، پی آئی اے سے کسی ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ملازمین کی مراعات ،تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی بحالی اولین ترجیح ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں گے، ہم بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔
مشاہد اﷲ نے کہا کہ امید ہے کل ہڑتال ختم ہو جائے گی، ہماری اس جمہوری حکومت نے دوسرے قومی اداروں کی طرح پی آئی اے کی حالت بھی بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال کے اندر 18سے 40جہاز قومی ایئر لائن کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم قومی ایئر لائن میں 80سے 100جہاز ہونے کا وژن رکھتے ہیں اور اس کی حالت مزید بہتر کرنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا جائے گا، تمام قومی فیصلے مکمل اتفاق رائے سے سیاسی قیادت کر رہی ہے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری