پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ان کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی،ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا
مسلم لیگ (ن) کے رہنمامشاہد اﷲ خان کی سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 29 جنوری 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ملازمین کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، پی آئی اے سے کسی ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ملازمین کی مراعات ،تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی بحالی اولین ترجیح ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں گے، ہم بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔
مشاہد اﷲ نے کہا کہ امید ہے کل ہڑتال ختم ہو جائے گی، ہماری اس جمہوری حکومت نے دوسرے قومی اداروں کی طرح پی آئی اے کی حالت بھی بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال کے اندر 18سے 40جہاز قومی ایئر لائن کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم قومی ایئر لائن میں 80سے 100جہاز ہونے کا وژن رکھتے ہیں اور اس کی حالت مزید بہتر کرنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا جائے گا، تمام قومی فیصلے مکمل اتفاق رائے سے سیاسی قیادت کر رہی ہے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے استعفوں کا مطالبہ
الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، روبینہ ..
ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، ترجمان وزارت قومی صحت
وفاقی نظامت تعلیم کے زیر اہتمام ایف سیون ٹو کالج میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا نئے پی ایچ ڈیز کی عبوری تقرری کیلئے پری اسسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے عرس میں شرکت کے لئے زائرین کی قرعہ اندازی
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ویبینارکے انعقاد پر ..
اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبزشہر بنانے کے لئے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ..
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی