سرکاری سکول بند کر کے دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی گئی،عمرریاض عباسی
جمعہ 29 جنوری 2016 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہانے والے حکمران دہشتگردوں کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں، سرکاری سکول بند کر کے دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی گئی۔ امن کی جانب بڑھتا ہوا ملک آپریشن ضرب عضب اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔
دہشت گردحکمرانوں سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میڈیاسیل میں ابراررضا،فاروق بٹ،اجمل چوہدری،احسان اﷲ سیال،عبدالواضد بٹ،شیخ اقبال،سردار محمد علی لاشاری،مصطفی خان،اختر راجہ،قاری ایاز،مبشر رندھاوا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مک مکا کی سیاست اور باریوں کے نظام نے جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کو جنم دیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے دوران جتنے بھی حقائق بیان کیے تھے آج ایوانوں کے اندر سے اس کی تصدیق ہورہی ہے،انہوں نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ سردی کی آڑ لے کر پنجاب حکومت کا سکول بند کرنے سے متعلق جھوٹ صوبہ کے 10 کروڑ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت اورنج لائن یا میٹرو بسوں کی دیواریں اونچی کرنے کی بجائے سکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور سکیورٹی گارڈ مہیا کرنے پر خرچ کی جائے۔قومی ایکشن پلان پر دستخط کرنے والے اسے سبوتاژ کرنے کیلئے فرینڈلی فائر میں مصروف ہیں اور قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم
لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،رانا تنویر حسین
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی