پاکستان کی سعودی عرب کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت

جمعہ 29 جنوری 2016 22:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان نے سعودی عرب میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والا خود کش حملہ قابل مذمت ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حکومت اور سعودی عوام سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کو اﷲ تعالیٰ جلد صحت یاب کرے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں