وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں سانحہ چارسدہ اور پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات سمیت دیگر اہم امورکا جائزہ لیا جائیگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ چارسدہ ،اور پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات سمیت دیگر اہم امور پر جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتہ اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک و خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والی دہشتگردی واقعہ کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ بھارت کے شہر پٹھانکوٹ ائیر بیس پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے اور بھارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر کی جانے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاک بھارت مذاکراتی عمل اور افغان امن عمل سے متعلق بھی امور زیر غور آئیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں