سپریم کورٹ نے نا اہل متعدد ارکان اسمبلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرریں کر دیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے نا اہل متعدد ارکان اسمبلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرریں کر دیں ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں لارجر بنچ 10 فروری کو درخوستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ 10 فروری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ میں جسٹس ثاقب نثار ‘جسٹس اعجاز افضل ‘ جسٹس مشیر عالم او رجسٹس منظور ملک شامل ہیں جبکہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں