مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:28

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرکر منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس میں منفی 04،مالم جبہ میں منفی 03 ، مری، سکردو، استوراور کوئٹہ میں منفی02 ، راولاکوٹ اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے ریکارڈ کی گئی بارش اور برف باری کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بالاکوٹ43 ، کاکول 31، دیر 29 ، پٹن 25 ، کالام 19، پاراچنار میں 18 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ میں 02 انچ برف باری اور پنجاب میں مری 34 ، لاہور سٹی15 ، لاہورائیرپورٹ 12 ، اسلام آباد 28، راولپنڈی 14،منگلہ میں 06 ملی میٹر بارش جبکہ مری میں 05 انچ برف باری اسی طرح کشمیر میں راولاکوٹ میں 34 ، گڑھی دوپٹہ 29 ، مظفرآباد 25 ، کوٹلی میں 18 ملی میٹر بارش جبکہ گلگت بلتستان اور سکردومیں 04انچ جبکہ استور میں 02 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں