پی آئی اے کی نجکاری چھ ماہ کیلئے موخر

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) حکومت نے قومی ادارے کی نجکاری چھ ماہ کے لئے موخر کردی۔اس بار ے میں سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں تحفظات دور کردئے اگر ہڑتال ختم نہ کی گئی تو لازمی سروسز ایکٹ نافذ کریں گے۔ جبکہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔پی آئی اے کے چار روز سے جاری احتجاج پر حکومت نے ایکشن لیا،ایئر لیگ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان مذاکرات میں قومی ایئرلائن کی نجکاری چھ ماہ تک موخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی خصوصی کمیٹی کے کنوئنیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ملازمین کے تحفظات اور خدشات دور کر دیئے گئے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے اب ہڑتال ختم کردی جائے گی۔ادھر کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومتی تجویز مسترد کردی۔کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے کہا کہ ادارے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے،حکومت پی آئی اے کوپبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی وجہ بتائے۔دو فروری کو فلائٹ آپریشن بند کریں گے اور کسی بھی ایئر لائن کا جہاز نہیں اڑنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں