کالعدم ٹی ٹی پی کے لیڈر نے پاکستان میں بھارتی اور افغان دہشت گردی نے نقاب کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء ) کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اﷲ محسود کے بھائی لطیف اﷲ محسود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارتی اور افغان معاونت سے ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

لطیف اﷲ محسود کے مطابق بھارت ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ، افغان خفیہ ایجنسی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کراتی ہے ۔

کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عبدالولی کے ذریعے پیسے اور تربیت دی جاتی ہے ۔ دہشتگرد لطیف اﷲ محسود کا کہنا ہے کہ جیل میں قرآن پاک پڑھنے کے بعد اس کی آنکھیں کھلیں جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی جن لوگوں کو اغوا کرتی تھی ان کے ورثا ء کو دھمکی آمیز کال وہی کیا کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں