غیر معیاری تشخیصی ٹیکوں سے کنیسر پھیلاو کے خلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور

اتوار 31 جنوری 2016 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے غیر معیاری تشخیصی ٹیکوں سے کنیسر پھیلاو کے خلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ سماعت کے لیے تین رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیاہے ۔جمعہ کوعدالت نے ایک شہری کی درخواست پربنچ تشکیل دیاہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں شہری ریاض پاشا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر معیاری تشیصی ٹیکے کنیسر جیسے موذی مرض کا سبب بن رہے ہیں جس پر متعلقہ ادارے ایکشن لینے کی بجائے خاموش بیٹھے ہیں ،دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فوری پر معاملہ کا جائزہ لیکر غیر معیاری تشخیصی ٹیکوں کی روک تھام کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں