والدین نے بچوں کو دینی تعلیم دلانے کے لئے آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا

آن لائن قرآن مجید پڑھنے والے بچوں کی تعداد میں 28 فیصد اضافہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے والدین نے بچوں کو دینی تعلیم دلانے کے لئے آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ 2015 میں آن لائن قرآن مجید پڑھنے والے بچوں کی تعداد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 2010 سے 2014 تک آن لائن قرآن مجید پڑھنے والے بچوں کی تعداد لاکھوں میں تھی جو 2015 میں بڑھ کر دو کروڑ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آئن لائن قرآن اکیڈمی کے سربراہ نے آن لائن کو بتایا کہ آن لائن قرآن مجید پڑھنے اور اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ سے زیادہ اساتذہ کرام رکھنا پڑ رہے ہیں پہلے ہم سے صرف بیرون ملک موجود والدین اپنے بچوں کو آن لائن تعلیمات دلاتے تھے اب یہ سلسلہ پاکستان کی عوام میں پروان چڑھ رہا ہے ہمیں وہ اساتذہ کرام درکار ہوتے ہیں جو حافظ و قاری ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان بول اور سمجھ لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں