آصف علی زر داری کی پارٹی رہنماؤں کو ایک بار پھر مفاہمتی پالیسی عمل کر نے کی ہدایت

پارٹی رہنماؤں کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سخت بیان بازی سے بھی روک دیا

اتوار 31 جنوری 2016 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے پارٹی رہنماؤں کو ایک بار پھر مفاہمتی پالیسی عمل کر نے کی ہدایت کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زر داری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنماؤں کو مفاہمتی پالیسی پر عمل کر نے کی ہدایت کی ہے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زر داری نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سخت بیان بازی کا سلسلہ روک دیں تاکہ اس دور ان مصالحتی معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی بلاول بھٹو زر داری سے میٹنگ کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں