وزارت مذہبی امور رواں ہفتے حج پیکجزکا جائزہ لے گی

حج اخراجات میں کمی کئے جانے کا بھی امکان

اتوار 31 جنوری 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت مذہبی امور رواں ہفتے پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے بھجوائی گئی حج پیکجز کی تفصیلات کا تفصیلی جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

1300 سے زائد حج کمپنیوں نے سروے فارم پر کر کے وزارت مذہبی امور کو ارسال کئے تھے حج اخراجات میں کمی کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو بھجوائے گئے سروے فارم واپس آنا شروع ہو گئے ہیں اب تک 1300 سے بھی زائد فارم واپس آ چکے ہیں جس کا وزارت مذہبی اور رواں ہفتے جائزہ لے گی اور زیادہ اخراجات والی کمپنیوں کو حج کوٹہ کی فراہمی پر نظرثانی کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں