پنجاب ، تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی کا حکو متی فیصلہ مسترد

اتوار 31 جنوری 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو مذہبی جماعتوں نے مسترد کر دیا جمعیت علماء اسلام(ف) کی جانب سے دیگر مذہبی جماعتوں سے رواں ہفتے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ جے یو آئی ( ف ) سمیت مذہبی جماعتوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے تبلیغی جماعتوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے جے یو آئی دیگر جماعتوں سے رابطے اور مشاورت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں