وفاقی حکومت پر افغان مہاجرین کی واپسی بارے خیبر پختونخوا حکومت کا دباؤ بڑھ گیا

اتوار 31 جنوری 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت پر افغان مہاجرین کی واپسی بارے خیبر پختونخوا حکومت کا دباؤ بڑھ گیا ہے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے بعض افغان مہاجرین نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تک بنوا رکھے ہیں اب محض قومیت کا اعلان کرنا باقی ہے ایک رپورٹ کے مطابق لاکھوں افغانی پناہ گزین پاکستان کی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہیں کاروبار پر قبضے کر رہے ہیں ان کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے بھی وزیر اعظم سے افغان مہاجرین کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہوا ہے اس حوالے سے رواں ہفتے حکومت کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں