گزشتہ تین سالوں میں بیلا روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں پاکستانی برآمدات کم رہنے کاانکشاف

2014 میں دونوں ممالک کے درمیان 57.88 ملین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں بیلا روس سے درآمدات کا حجم 42.65 ملین امریکی ڈالر رہے‘ 2013 میں پاکستانی برآمدات صرف 15.81 ملین امریکی ڈالر رہیں ، پاکستان سے برآمد ہونے والی اشیاء میں اناج‘ ٹیکسٹائل‘ پوشاک‘ پھل اور سبزیاں اور ادویات برآمد کی جاتی ہیں وزارت تجارت کی سرکاری دستاویز میں انکشاف

اتوار 31 جنوری 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) وزارت تجارت کی سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بیلا روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں پاکستانی برآمدات انتہائی کم رہیں‘ 2014 میں دونوں ممالک کے درمیان 57.88 ملین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں بیلا روس سے درآمدات کا حجم 42.65 ملین امریکی ڈالر رہے‘ 2013 میں بھی پاکستانی برآمدات صرف 15.81 ملین امریکی ڈالر رہیں 2012 میں تجارتی حجم 65.84 ملین امریکی ڈالر تھا جس میں سے پاکستانی برآمدات کا حصہ 11.91 ملین امریکی ڈالر تھیں بیلا روس سے پاکستان درآمد ہونے والی اشیاء میں پٹرولیم‘ ٹریکٹرز‘ مشینری‘ آٹو پارٹس‘ سبزیاں اور سینتھیٹک فائبر شامل ہے اور پاکستان سے برآمد ہونے والی اشیاء میں اناج‘ ٹیکسٹائل‘ پوشاک‘ پھل اور سبزیاں اور ادویات برآمد کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کی سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت پاکستان کی موثر لابی اور سفارتی کوششوں کی وجہ سے یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا 2013 میں یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 6.21 بلین ڈالر اور 2014 میں بڑھ کر 7.54 بلین امریکی ڈالر ہوگئی تھیں ایک سال ممیں 1.32 بلین امریکی ڈالر ہے یورپی یونین کو ٹیکسٹائل‘ جوتوں اور چمڑے کی پاکستانی برآمدات میں بالترتیب 23فیصد‘ 30فیصد اور 10فیصد ہے وزارت تجارت کی سرکاری دستاویز کے مطابق یکم جنوری 2014 سے یورپی یونین کو اپنی برآمدات کے تقریباً 95 فیصد پر ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے دیگر ممالک میں امریکہ سے اقتصادی شراکت سمیت ملائشیا سے بھی قریبی اقتصادی شراکت کے جامع آزاد تجارتی معاہدہ موجود ہے رواں سال ایف ٹی اے کے تحت اجلاس بھی متوقع ہے بیلا روس کے ساتھ 2014 کے ساتھ پاکستان کی تجارت 57.88 ملین امریکی ڈالر تھی جس میں پاکستان کی برآمدات صرف 15.23 ملین امریکی ڈالر تھیں ٹریکٹرز کی درآمد کے سلسلے میں توازن بیلا روس کے حق میں رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں