مالی سال 2014-15کے دوران ادویات کی برآمدات کی مالیت میں 18.4فیصد کا اضافہ مقدار میں چار فیصد کمی

مالی سال 2013-14ء کے دوران ادویات کی برآمدات سے 176ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا

اتوار 31 جنوری 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال 2014-15کے دوران ادویات کی ملکی برآمدات کی مالیت میں 18.4فیصد کا اضافہ جبکہ مقدار میں 4فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریا ت پاکستان (پی بی ایم) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران 14ہزار 621ٹن ادویات کی برآمدات سے 208ملین ڈالر رزمبادلہ کمایا گیا جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ادویات کی برآمدات سے 176ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اور دوران سال 15ہزار 182ٹن ادویات برآمد کی گئیں اسطرح گذشتہ مالی سال کے دوران بالحاظ مقدار 47فیصد کم ادویات کی برآمدات سے18فیصد سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں