اٹلس ہنڈا کے خالص منافع میں 21فیصد اضافہ دیکھا گیا

تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص نفع 754.61ملین روپے تک بڑھ گیا

اتوار 31 جنوری 2016 15:33

اٹلس ہنڈا کے خالص منافع میں 21فیصد اضافہ دیکھا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)اٹلس ہنڈا کے خالص منافع میں 21فیصد اضافہ دیکھا گیا اور 31دسمبر 2015ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص نفع 754.61ملین روپے تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی کمپنی رپورٹس کے مطابق تین ماہ کے دوران ذیلی کمپنیوں سمیت اٹلس ہنڈا کے نفع میں اضافہ کا سبب مجموعی فروخت کے حجم میں ہونے والا اضافہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہنڈا موٹر سائیکل کا خالص نفع 621.67ملین روپے تک بڑھا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 6.10روپے سے 7.30روپے تک بڑھی ہے۔ کمپنی کی فروخت میں 21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 11.73ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال کے دوران 14.15ارب روپے تک فروخت میں اضافہ ہواہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں