اسلام آباد کے ہسپتالوں میں سیزنل انفلوئنزا کے زیرعلاج مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

اتوار 31 جنوری 2016 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سیزنل انفلوئنزا کے زیرعلاج مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے پمزہسپتال اورپولی کلینک سمیت دیگرطبی مراکزمیں بڑی تعداد میں سیزنل انفلوئنزا کے مریض زیرعلاج ہیں تاہم ان ہسپتالوں میں ان مریضوں کے لئے ضروری ویکسین بھی موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ہسپتال انتظامیہ یہ ویکسین راولپنڈی سے حاسل کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرراولپنڈی ڈاکٹررفیق احمد کے مطابق سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں اور ان کے علاج معالجے کو نا صرف مانیٹرکررہا ہے بلکہ تمام ضروری انہیں ادویات اورکٹس فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کیلئے ویکسین باقاعدگی سے فراہم کی جارہی جو اگرچہ ضلعی محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں تاہم جب تشویش ناک حالت کا شکار مریضوں کیلئے ویکسین مانگی جاتی ہے تو فوری پر ویکسین فراہم کردی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں