ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ،ہزارہ میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 1 فروری 2016 11:44

ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ،ہزارہ میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد /گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ،ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، آزادکشمیر ،خیبرپختونخواہ اورپنجاب میں بارش سے موسم مزید سردہوگیا ۔گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہا۔ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔

تاہم موسم ابرآلود ہوگیا ۔شہری سردی سے بچاوٴکے لیے گرم مشروبات کا استعمال کرتے رہے ،سوات،اپر دیر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہوگیا ۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہتی ہے،چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بھی موسم صاف ہوگیا اورسردی کی شدت برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں کالام منفی 09، پاراچنار، استورمنفی 06، قلات، دیر، کوئٹہ منفی 04، گوپس، دالبندین، گلگت، سکردو، راولاکوٹ، چترال منفی 03، مالم جبہ، بگروٹ، مری منفی02، میرکھانی منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری کشمیر:مظفر آباد18، گڑھی دوپٹہ13، راولاکوٹ10، کوٹلی01، خیبرپختونخواہ بالاکوٹ07، کاکول03، پنجاب مری میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں