برینڈن میک کولم 6 جون کو سالانہ ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر دیں گے

پیر 1 فروری 2016 12:20

برینڈن میک کولم 6 جون کو سالانہ ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر دیں گے

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز جورواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ رواں سال 6 جون کو سالانہ ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر دیں گے۔ میک کولم لیکچر دینے والے دوسرے کیوی پلیئر بن جائیں گے، اس سے قبل 2006ء میں مارٹن کرو نے لیکچر دیا تھا۔ اس کے علاوہ میک کولم ورلڈ کرکٹ کمیٹی کو بھی جوائن کریں گے جو کہ کھیل کو متاثر کرنے والے مسائل کا معائنہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

رچی بینوڈ نے 2001ء میں پہلی بار ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر دینے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس کے بعد کئی نامور کرکٹرز عمران خان، ڈیسمونڈ، کمار سنگاکارا اور ای این بوتھم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ میک کولم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ کاؤڈری لیکچر کیلئے منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے اور دعوت نامہ قبول کرنے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، اس وقت ورلڈ کرکٹ کو اہم ایشوز کو سامنا ہے اور میں اپنے خطاب میں ان کا ذکر کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ یہ دیکھنے والوں کیلئے پرلطف شام ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں