سپریم کورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لئے درخواست دائر

پیر 1 فروری 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی‘ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عزیر بلوچ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور شرجیل میمن اور عبدالقادر پٹیل کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاق اور سندھ حکومت ‘ وزارت داخلہ ‘ وزارت قانون ‘ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ کراچی کا امن و امان خراب کرنے میں عزیر بلوچ کا مرکزی کردار رہا۔ عزیر بلوچ پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے بڑی سیاسی جماعت کے اہم رہنماؤں سے تعلقات رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عزیر بلوچ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ شرجیل میمن اور عبدالقادر پٹیل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں