اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ختم ،بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 14:47

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ختم ،بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی ، آپریشن ضربٍ عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے نکات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق حکام نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول جانے سے خوفزد ہ کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدر آمد پوری قوم کی خواہش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور انتہا پسندی کے خلاف قوم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں